پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

اومیکرون سے ہونے والی کووڈ بیماری ایک سال پہلے جیسی نہیں، برطانوی طبی ماہرکا چونکا دینے والا انکشاف

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

لندن(این این آئی)دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم اومیکرون ویسی بیماری نہیں جس کا سامنا ایک سال قبل ہوا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک ماہر نے کرتے ہوئے ان رپورٹس کو تقویت دی کہ کورونا کی اس نئی قسم سے

ہونے والی بیماری کی شدت معمولی یا معتدل ہوتی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسین پروفیسر جان بیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نومبر 2021 کے آخر میں دریافت ہونے والی قسم زیادہ بیمار نہیں کرتی اور جن مریضوں کو ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے، وہاں ان کا قیام دیگر اقسام کے مقابلے میں مختصر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل جن خوفناک مناظر کو ہم نے دیکھا یعنی آئی سی یو یونٹس بھر جانا، متعدد افراد کی موت وغیرہ ہمارے خیال میں اب ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے ہمیں لوگوں کو یہ یقین دہانی کرانی چاہیے کہ موجودہ رجحان آگے بھی برقرار رہے گا۔پروفیسر جان بیل نے کہا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ اومیکرون سے ہونے والی بیماری کی شدت ماضی کی اقسام کے مقابلے میں زیادہ سنگین نہیں اور بیشر افراد کو ہسپتال میں کم وقت تک قیام کرنا پڑتا ہے، جبکہ بہت کم افراد کو آکسیجن کے زیادہ بہا کی ضرورت پڑی۔انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ کی سابقہ لہروں میں بیماری کی سنگین شدت اور اموات کی شرح میں ویکسینیشن کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…