لاہور (این این آئی) محکمہ سیاحت نے ڈیڑھ سال بعد ڈبل ڈیکر کا واہگہ کا روٹ بحال کردیا ۔روزانہ 2ڈبل ڈیکر بس قذافی سے واہگہ بارڈر جائیںگی ۔سیاح ڈبل ڈیکر بس پر سیر کے بعد واہگہ پر پریڈ دیکھ سکیں گے ۔دونوں بسیں روزانہ 2بجے قذافی سے واہگہ روانہ ہونگیں ۔واہگہ کاروٹ کورونا کے پیش نظر بند کیاگیاتھا جسے بحال کردیاگیا ۔طلبا400اور بڑوں کا500روپے فی کس کرایہ ہوگا ۔واہگہ جانے والے بچے مفت واہگہ کی سیر کرسکیں گے ۔