پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

مراد سعید نے کامیاب جوان لون اسکیم سے مستفید جوان کی وڈیو ٹویٹ کردی

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کامیاب جوان لون اسکیم سے مستفید ہونے والے خیبر پختونخواہ کے کامیاب جوان کی وڈیو ٹویٹ کردی۔ مراد سعید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کامیاب جوان پروگرام کے توسط سے نہ صرف نوجوانوں کو کاروبار کرنے میں آسانی حاصل ہورہی ہے بلکہ روزگار کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا اب تک ملک بھر

میں 34 ارب روپے کے قرضہ جات 23 ہزار سے زائد کاروباروں کے لئے منظور ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں 2 ارب روپے مالیت کے قرضہ جات کی منظوری سے صوبے میں کاروبار کو خاطرخواہ بڑھوتری حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخواہ میں کامیاب جوان اسکلزفار آل پروگرام کے تحت لگ بھگ 64 کروڑ روپے کی لاگت سے 12 ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھا کر ان کے لئے روزگار کا حصول آسان بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخواہ میں کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو ہنرمند اور خوشحال بنانے کے لئے اب تک مجموعی طور پر2.6 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا پارہ چنار سے تعلق رکھنے والے نوجوان مجاہد سنتوری نے قرض حاصل کر کے موٹر سائیکلوں کی ریپئر اور خرید و فروخت کا کاروبار بڑے پیمانے پر بڑھا دیا۔ نوجوان مجاہد سنتوری کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام وزیراعظم عمران خان کا بہت اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کاربار بڑھانے سے ورکر اور مکینک بھی مزید رکھے ہیں۔ مقامی کالج کے طلبہ میری ورکشاپ پہ آکر مکینکل شعبے میں مفت ہنر سیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا قرض ملنے سے ہمارے پاس سہولتیں آگئیں ہیں سپئیر پارٹس زیادہ آگئے ہیں۔ ملازم ورکشاپ کامیاب جوان پروگرام سے میرا اور میرے جیسے چھوٹے تاجروں کا بہت بھلا ہوا ہے۔ مراد سعید نے کہا کامیاب جوان پروگرام کی لون اسکیم سے ملک بھر میں کاروبار کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ ۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کامیاب جوان پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا ایک انقلابی منصوبہ ہے جس پہ کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…