پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں 90 فیصد دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

پشاور (این این آئی)محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جاوید اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 90 فیصد دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، بڈھ بیر حملے میں ملوث افغان دہشت گرد کا نادرا سے شناختی کارڈ بنا ہوا تھا، اس واقعے کے بعد نادرا ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 90 فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوتی ہے، افغانستان کے دہشتگردوں نے پاکستان میں بھی دہشتگردی کی کوشش کی۔جاوید اقبال نے کہا کہ پولیس نے کوشش کر کے دہشتگرد کارروائیوں کو روکا ہے، اس سال داسو میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں چینی باشندے ہلاک ہوئے، حملے میں ملوث ملزمان کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ داعش کے لوکل چیپٹر نے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی بھرپور کوشش کی، داعش نے یہاں پولیو ٹیموں پر حملے کیے، اس گروپ نے ستنام سنگھ کو بھی مارا تھا۔جاوید اقبال نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے تین بڑے داعش کے پی چیپٹر کے دہشتگرد مارے ہیں، اس سال 44 بھتے کی ایف آئی آرز درج کی ہیں جن میں 31 افراد کو مختلف کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔جاوید اقبال نے کہا کہ اس سال 40 کے قریب پولیس اہلکارشہید ہوئے، 599 ہائی پروفائل دہشتگردوں کو پکڑا جن میں 110 دہشتگرد اس سال مختلف کارروائیوں میں مارے گئے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ داعش کا بنوں میں ابوبکر نامی دہشتگرد پولیو ٹیموں پر حملے کرتا تھا جو پکڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ مہینوں میں پولیو مہم میں 44 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے،اس سال تین خودکش حملے ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…