منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت پر قابو پانے کیلئے منی بجٹ ناگزیر ہے،شیخ رشید احمد کی منطق

datetime 29  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈالر کی قیمت پر قابو پانے کیلئے منی بجٹ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خانڈنکے کی چوٹ پر5 سال پورے کریں گے ہم اتحادی ہونے کے ناطے آئندہ انتخابات بھی انہی کی قیادت میں انتخابی معرکہ سر کریںگے نوازشریف وطن واپس آئیں یا نہ آئیں کوئی فرق نہیں پڑے گاخیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے بعد

مولانا فضل الرحمن اب اسمبلیوں سے استعفوں کامطالبہ نہیں کریں گے راولپنڈی کا میگاپراجیکٹ چائلد اینڈ مدر کیئر(ماں بچہ) ہسپتال آئندہ ماہ عوام کی سہولت کے لئے فعال کردیا جائے گاان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روزوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ راولپنڈی میں زیر تعمیر ماں بچہ ہسپتال کے بڑے منصوبے کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پروزارت صحت کے سیکریٹری اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ ماں بچہ ہسپتال کاافتتاح کریں گے جس کے بعد یہ فعال ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ہسپتال کے نئے بلاک کی تعمیر مارچ سے شروع کردی جائے گی جبکہ نوکریوں کے لئے بھی اشتہار جاری کردیا گیا ہے اوروہاں میرٹ پر لوگوں کوملازمتیں دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کے اردگرد ہمارے نقشے کے مطابق تعمیرات کی اجازت ہوگی،سرمایہ کار وہاں اپنے کاروباری مراکز بنائیں تاکہ لوگوں کو روزگار ملے اور غربت ختم ہوسکے انہوں نے کہا کہ ہرپارٹی اپنے اپنے سلوگن پر کام کررہی ہے مگر پاکستان تحریک انصاف اور موجودہ حکومت عوام کے لئے کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک میں آتے ہیں تو آئیں اور اگر نہیں آتے تو نہ آئیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا

ہم اگلا الیکشن بھی عمران خان کی قیادت میں لڑیں گے انہوں نے کہا کہ میری سیاست کو 50سال مکمل ہونے والے ہیں اور آج تک اپنے شہر میں کسی بدمعاش یا قبضہ مافیا کوسر اٹھانے نہیں دیاکیونکہ اس شہری میں غریب کی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ نالہ لئی راولپندی کا وہ پہلامنصوبہ ہوگا جوکہ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ پہ ہوگا جس

پر 105ارب روپے خرچ ہوں گے اور جلدٹینڈر جاری کئے جائیں گے جبکہ رنگ روڈ پر31ارب روپے خرچ ہوں گے جو جلد مکمل ہوگاانہوں نے کہا کہ پاکستان ائیرفورس رافیل کے مقابلے میں پہلی دفعہ پاکستان میں جے ایس ٹین کی فلائنگ پاس کرے گی ہماری فوج عظیم ہے جوایک لمحہ بھی دفاع سے غافل نہیں ہیںوزیراعظم کے معاون

خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے جس کے بعد عوام کے صحت کے اخراجات پر کمی آئے گی ہمارے ملک غریب آدمی کے لئے صحت بہت بڑامسئلہ ہے،فروری کے آخر تک راولپنڈی کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال عوام کی سہولت کے لئے فعال کردیا جائے گا موجودہ

حکومت اور وزیراعظم عمران خان کا عوام کی سہولت کے لئے صحت کارڈ کا اجرا تاریخی اقدام ہے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ راولپنڈی کی عوام کوصحت کی بڑی سہولت فراہم کرنے جارہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہ کے بعد وفاق، پنجاب، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں جنوری سے صحت کارڈ کا آغازکیا جائے گا

تاکہ ہرشہری کو صحت کارڈ جاری کیاجاسکے کیونکہ صحت پر اخراجات کسی بھی خاندان کے لئے بہت بڑا بوجھ بنتا ہے اور گھریلوبجٹ بہت اثرانداز ہوتاہے اور موجودہ حکومت کا ایک تاریخی اقدام ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہوں گی انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کومیڈیکل کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کی ادائیگی حکومت کرے گی

انہوں نے بتایا کہ صحت کارڈ کی سہولت سے بڑے شہروں کے علاوہ دیہی علاقوں یا قصبوں میں رہنے والے افراد بھی اپنے علاقوں میں جو نجی ہسپتال پینل میں ہوں گے وہاں علاج معالجے کی تمام سہولیات حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ حکومت اور عوام کے درمیان ایک بہترین سروس کی عکاسی ہوگی جس میں مزید بہتری آسکے گی اور راولپنڈی کا ماں بچہ ہسپتال بھی اس سروس کی کڑی ہے جس میں علاج معالجے کے تمام جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…