نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی حکومت نے شہروں کے ناموں کی تبدیلی کے بعد اب شاعروںکو بھی اپنی مکروہ مہم کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور انکے ناموںکے ساتھ ہندوانہ الفاط لگانے شروع کر دیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق
تر پردیش حکومت نے خاموشی سے الہ آباد سے تعلق رکھنے والے شاعروں کے نام تبدیل کرنا شروع کر دیے ہیں جیسے اکبر الہ آبادی کے نام کے ساتھ پریاگ راج لگادیا گیا ہے۔اتر پردیش ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ان شاعروں کے نام تبدیل کر کے درج کیے ہیں جنہوں نے الہ آبادی کو اپنے قلمی نام کے طور استعمال کیا ہے۔ کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر اکبر الہ آبادی، تیغ الہ آبادی اور رشید الہ آبادی کے ناموں کے ساتھ الہ آبادی کے بجائے اکبر پریاگ راج، تیغ پریاگ راج اور رشید پریاگ راج لکھ دیا ہے۔۔بی جے پی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ کا نام بھی پریاگ راج رکھ دیا ہے۔