نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹی وی کی اداکارہ عرفی جاوید نے طالبان کی جانب سے افغانستان میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پابندی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ دنوں طالبان نے حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں خواتین کو مرد رشتے داروں کے بغیر طویل سفر کرنے
سے روک دیا ہے اس حوالے سے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر برقع میں سفر کرتے خواتین کی تصویر لگا کر اسٹوری پوسٹ کی اور لکھاکہ طالبان کے زوال کی دعا کررہی ہوں۔انہوںنے کہاکہ لوگوں پر اپنا زبردستی مذہب مسلط کرنا بند کرو۔