اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

مہنگائی کے باوجود گاڑیوں کی خریداری میں حیرت انگیزاضافہ

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی ) مہنگائی مہنگائی کرنے والے عوام نے شاید سوچ لیا کھانے پینے کے معاملات میں مہنگائی کا رونا رونا ہے مگر جب بات کریں گاڑیوں کی تو اس کی خریداری سے متعلق حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آئے۔ سال دوہزار بیس میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود گاڑیوں کی

فروخت زور و شور سے جاری رہی، آٹوموبائل ایسوسی ایشن مینوفیکچررز کی جانب سے جاری کردہ 3 ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق 90 ہزار 303 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ برس اسی 3 ماہ میں 55 ہزار 779 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں۔ آل پاکستان موٹر کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کا کہنا ہے 350 ارب روپے مالیت کی گاڑیاں بینک کے زریعے فنانس کی گئیں۔آٹوموٹو ٹریڈرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما اعجاز احمد کا کہنا تھا حکومت نے 5 سال پرانی گاڑی اور 30 لاکھ سے مہنگی گاڑی پر پابندی لگا دی ہے جس سے اب گاڑیوں کی فروخت کم ہو گی، حکومتی اقدامات کے بعد اگر بات کریں 2021 اکتوبر کے مقابلے 2021 نومبر کی تو پیسنجر گاڑیوں میں 12 فیصد کمی ہوئی۔ جیپ اور ایس یو وی گاڑیوں میں 18 فیصد کمی ہوئی ۔ پک اپ گاڑیوں میں 1 فیصد کمی جبکہ ٹریکٹرز کی خرید میں 14 فیصد کی کمی ہوئی اورموٹر سائیکل خریدنے میں 7 فیصد کی کمی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…