اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

دعوئوں اور وعدوں کے باجود حکومت 2021 کے دوران بھی مہنگائی پر قابو نہ پا سکی رواں سال آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے ،گھی 143 روپے فی کلو تک مہنگا

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)دعوئوں اور وعدوں کے باجود حکومت 2021 کے دوران بھی مہنگائی پر قابو نہ پا سکی، آٹا ،گھی ،چینی اور دالیں کئی گنا مہنگی ہوئیں جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سال کے دوران 1022 روپے کا اضافہ ہوا۔سال 2021 میں مہنگائی نے

شہریو ں کا جینا دوبھر کر دیا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے ،گھی 143 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا جبکہ دالیں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔سرکاری اعد اد و شمار کے مطابق چینی 7روپے 53 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر اوسط قیمت 91 روپے سے زا ئد رہی تاہم عام مارکیٹ میں چینی 140 روپے کلو فروخت ہوتی رہی ،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1174 روپے ،مٹن 163روپے ، بیف 100روپے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1022 روپے مہنگا ہوا۔ایک سال میں بجلی 3 روپے40 پیسے مہنگی ہوکر فی یونٹ قیمت 7 روپے 45 پیسے ہوگئی، تازہ دودھ 9 روپے13 پیسے فی لٹر، دہی 11 روپے ، دال مسور52روپے86 پیسے فی کلو ، دال چنا 17 ، لہسن 43روپے 84 پیسے فی کلو اور گڑ ساڑھے 13 روپے کلو مہنگا ہوا۔دوسری جانب ایک سال میں دال ماش 42 روپے59 پیسے اور دال مونگ 56 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے21 روپے درجن ، ٹماٹر 11روپے جبکہ پیاز 7 روپے فی کلو سستاہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…