جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

وسیم اکرم نے تینوں بچوں کی تصویر شیئر کر دی، بیٹی کو زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیدیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)سابق کرکٹر وسیم اکرم نے طویل مدت بعد اپنے تینوں بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کو زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیا۔سابق کپتان نے ٹوئٹر پر تینوں بچوں کی ایک تصویر شیئر کی اور بیٹی عائلہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔لیجنڈری کرکٹر نے لکھا کہ میرے تمام بچے ایک ساتھ ہیں، یہ میری زندگی کے خوشگوار لمحات میں سے ایک لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری

چھوٹی بیٹی کو سالگرہ مبارک ہو، وہ میری زندگی کے حقیقی تحفوں میں سے ایک ہے، ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں خاص طور پر میں ڈیڈی۔یاد رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993 کو پسند کی شادی کی تھی۔کراچی سے تعلق رکھنے والی ہما نے وسیم کو پہلی بار لندن میں لنکا شائر کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔ دونوں کی دوستی ہوئی جس کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں۔انگلش لٹریچر اورسائیکالوجی میں ماسٹر ڈگری رکھنے والی ماہر نفسیات ہما نے کچھ عرصہ شوکت خانم میموریل ہسپتال میں بھی کام کیا۔اکتوبر 2009 میں علالت کے باعث لاہورکے ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وسیم اکرم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈاکٹر اور نرس کی موجودگی میں ہما کوسنگا پور لیکرجا رہے تھے کہ ان کی حالت تشویشناک ہوجانے پر بھارت لے جایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہما اکرم 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…