اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

قبضہ کرنا ہو تو قبر بنا لیتے ہیں، جھنڈے لگا دیتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کڈنی ہل پارک میں مسجد کی تعمیر کا دیا گیا لائسنس منسوخ کردیا، ریمارکس دیئے کہ قبضہ کرنا ہوتو قبر بنا لیتے ہیں، جھنڈے لگا دیتے ہیں، گدھا گاڑی کھڑی کردیتے ہیں، کڈنی ہل پارک پر پختہ تعمیرات نہیں کی جاسکتیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہل پارک کی

زمین پر تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کی، کمشنر کراچی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے سماعت میں استفسار کیا کہ کتنے گھر ابھی تک گرادئیے گئے ہیں، انور منصور خان نے بتایا کہ ابھی تک صرف تین گھر گرائے ہیں اور ابھی باقی ہیں، چیف جسٹس بولے کمشنر کراچی کہاں ہے؟ اب تک عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا۔انور منصور نے بتایا کہ 13 گھر اور ایک مسجد سے متعلق حکم دیا تھا، صرف 4 گرائے گئے ہیں، باقی لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ جی بتائیں ہم آپ سے پوچھ رہے ہیں، کمشنر کراچی نے بتایا کہ کمشنر کراچی کے دفتر نے رپورٹ جمع کرائی گھر گرا دیئے ہیں، میں دیکھتا ہوں جو ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔کمشنر کراچی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ مجھے سابق کمشنر کی گھر گرانے کی رپورٹ کا بالکل اندازہ نہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہل پارک کی زمین پر 13 گھر اور ایک مسجد بنائی گئی تھی، کمشنر کراچی اور کمشنر کے ایم سی کو ہل پارک کی زمین سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا تھااور ابھی 13 میں سے صرف 4 گھر گرائے گئے ہیں۔عدالت نے کہا کہ باقی رہ جانے والے 8 گھر اور مسجد کے خلاف کمشنر کراچی، کے ایم سی نے کارروائی نہیں کی۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم اس کیس کو اسلام آباد میں 4جنوری کو سنیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…