جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

مکوانہ، موسم سرما کی چھٹیاں‘ تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری

datetime 29  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سکول بند رکھنے کا حکم دے دیا، چھٹیوں کے دوران سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے والے مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔تفصیلات کیمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے

موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تعلیمی سرگرمیاں بند رکھنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔ موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سکول بند رکھوانا اتھارٹیز کی ذمہ داری ہوگی۔ احکامات کے باوجود اگر کہیں سکول کھلا پایا گیا تو سخت کاروائی ہوگی۔واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ نے احکامات والدین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر جاری کی ہیں۔ احکامات کے باوجود سکول کھولے گئے تو اتھارٹیز کی جانب سے سکول مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر مراد را س کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 23 دسمبر تا 6 جنوری تک رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی ویکسی نیشن کروائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…