اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر کی نامزدگیاں کردیں

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹرز کیلیے نامزدگیاں کردیں۔ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر کے لیے چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے جس میں بھارتی اسپنر روی چندر ایشون بھی شامل ہیں۔روی چندر ایشون کو اس سال 8 میچز میں 52 وکٹیں لینے

اور سنچری کے ساتھ 337 رنز بنانے پر نامزد کیا گیا ہے،اس کے علاوہ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ بھی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے 15 میچز میں 1708 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 6 سنچریاں شامل ہیں۔اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے کائیل جیمیسن کو بھی نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے 5 میچز میں 27 وکٹیں حاصل کیں اور 105 رنز بھی بنائے۔آئی سی سی کی فہرست میں چوتھا اور آخری کھلاڑی سری لنکا کے بیٹر دیموتھ کرونارتنے ہیں جنہوں نے 7 میچز میں 902 رنز بنائے اور 4 سنچریاں اسکور کیں۔پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹوں کے ذریعے ہوگا جس میں شائقینِِ کرکٹ سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…