لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبے کی نہروں میں اضافی پانی کو استعمال میں لانے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے1873کے کینال کمانڈ ایریا رولز تبدیل کرنے کا اصولی منظوری دے دی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نئے رولز کو کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی
برائے قانونی امورکی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ 150سالہ پرانے اورفرسودہ قوانین کو بدل کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام متعارف کرایا جارہا ہے ۔کینال کمانڈ ایریا ایڈجسٹمنٹ رولز میں ردوبدل سے کاشتکاروں کو بے پناہ ریلیف ملے گا ۔نہروں کا اضافی پانی استعمال میں لائے جانے سے زرعی شعبہ ترقی کرے گا۔انہوںنے کہا کہ اضافی پانی کے حصول کیلئے ویب سائٹ پر آن لائن درخواستیں دی جاسکیںگی۔پہلے آئیے ،پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں پر کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ز یر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری آبپاشی نے بریفنگ دی۔صوبائی و زیر آبپاشی سردار محسن لغاری ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری زراعت اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔