اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ فروغ تعاون کیلئے پرعزم ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

؎راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونانی سفیر آندریس پاپا ستورو نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے

پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ فروغ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونانی سفیر آندریس پاپاستورو نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امور بھی زیر غور آئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن کیلئے پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ فروغ تعاون کیلئے پرعزم ہے، مستحکم اور خوشحال افغان عوام کیلئے کوشاں ہیں۔آرمی چیف نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف نے یونانی سفیر کی خدمات اور بہتر تعلقات کیلئے کوششوں اور اقدامات کو بھی سراہا۔یونانی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…