اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کو کورونا کا بہت بڑا ایکسپورٹر قرار دے دیا پھر صحافیوں کی نشاندہی پر اپنی بات کی وضاحت کی۔ پریس بریفنگ کے دوران فواد چوہدری کی زبان پھسل گئی اور وہ روانی میں یہ کہہ گئے کہ پاکستان کورونا کا بہت بڑا ایکسپورٹر ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافیوں کے ٹوکنے پر فواد چوہدری نے اپنی تصحیح کی کہ ہاں وہ میڈیکل آلات برآمد کرنیکی بات کررہے ہیں۔