اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔کراچی میں نسلہ ٹاور کی تعمیر کی اجازت دینے والے ذمہ داران کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے فیروزآباد تھانے میں جعلسازی اور اختیارات سے تجاوز پر درج کیا گیا ہے۔جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور سندھی کو

آپریٹو مسلم سوسائٹی کے ذمہ داران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس حکم کے مطابق نسلہ ٹاور سے متعلق بلڈنگ پلان کرنے والے ادارے سمیت اس وقت کے متعلقہ اداروں کو شامل تفتیش کیا جائے گا جبکہ مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کسی افسر کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے،ایف آئی آر کو عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی سے ذمہ داران کے نام طلب کرلیے ہیں پولیس کی تفتیشی ٹیم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر بھی گئی تھی۔دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ نے بتایاکہ مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس بی سی اے اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی کے آفس گئے تھے، ریکارڈ دیکھا گیا ہے اور متعقلہ افسران سے تفصیلات مانگی ہیں، نسلہ ٹاور کی منظوری کے وقت تعینات افسران کے نام مانگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…