اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار و صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق نواز شریف کی واپسی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔ نجی اخبار 92کی رپورٹ کے مطابق سینئر اینکر پرسن سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اگر وہ ملک واپس آتے ہیں تو ظاہر ہےانہیں پہلی فرصت میں جیل جانا پڑے گا
۔اس وقت عمران خان جیسے بھی ہیں انہیں وزیراعظم کی کرسی پر بٹھایا گیا ہے ، ان کے پاس خفیہ ایجنسیز کی رپورٹس ہوتی ہیں جس وجہ سے انہیں پریشانی ہے ، آصف زرداری کی پریشانی بھی یہی بتا رہی ہے ۔ انکا کہناتھا کہ دونوں کی پریشانی سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ نواز شریف واپس آرہے ہیں ۔