نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، حالیہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے صدر سارو گنگولی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو
گنگولی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہسپتال داخل ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔سچن ٹنڈولکر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی تھی کہ انہوں نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔