اسلام آباد(آن لائن )ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک اور خواتین کی نازیبا ویڈیو ز و تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلا سل کر دیا ہے ،ملزم سے قابل اعتراض مواد برآمد ہونے کے ساتھ تفتیش کے دوران اہم انکشاف بھی سامنے آ گئے ہیں،گزشتہ روز ایف آئی اے گلگت نے عام شہریوں کی شکایت کی کہ
ملزم محمد رضا خواتین کو بدکاری کے لیے تنگ کرتا تھا اور ایسا نہ کرنے پر انکی ویڈیوز بنا کر بلیک کرنے کے ساتھ پیسے بھی بٹورتا تھا،ا س پر ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،دوران تفتیش ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض ویڈیوز،تصاریر اور دیگر ڈیٹا بھی موصول ہوا ہے ،جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔