اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

دو سال کیسے گزرے صرف میں جانتا ہوں‘ پتا بھی نہیں چلا ، شادی کتنی خوبصورت ہوتی ہے یہ سمجھ گیا، یاسر حسین

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی ۔سوشل میڈیا پر یاسر نے اقرا کے ہمراہ شادی کے روز لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت پیغام دیا۔

یاسر نے اقراء کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’ یہ دو سال کیسے گزرے صرف میں جانتا ہوں‘ اس کے بعد انہوں نے ایموجی کے ساتھ آگے لکھا کہ ’میرا مطلب ہے کہ پتا بھی نہیں چلا‘۔یاسر نے لکھا ’شادی کیا چیز ہوتی ہے سمجھ آگیا، میرا مطلب ہے کہ شادی کتنی خوبصورت ہوتی ہے یہ سمجھ گیا، ڈر کے مارے ایک ’شیر‘ یاد آگیا‘۔ادمکار نے اپنی پوسٹ میں ’شیر‘ کی دو مختلف ایموجی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اقراء سے کتنا ڈرتے ہیں جبکہ یاسر نے اپنی پوسٹ میں اقرا کو جادوگرنی بھی کہا۔معروف کامیڈین نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے ہر خوشی دی، آزادی کا کیا ہے 1947 سے پہلے بھی لوگ جی رہے تھے نا، آپ کے آنے سے ایک رونق (ہر وقت کا شور شرابہ ) آگئی ہے‘۔ یاسر نے پوسٹ میں اپنی ازدواجی زندگی اور مزید بچوں کیلئے دعا بھی کی اور لکھا کہ ’دعا ہے کہ ایسے ہی ہنسی مذاق میں زندگی گزرے اور آپ کا ساتھ ہمیشہ رہے، کبیر جیسے4 ، 5 کاکے کاکیاں اور بھی ہوں انشا اللہ‘۔یاسر نے اپنی پوسٹ کو مزاحیہ بنانے کیلئے تاریخ بھی غلط درج کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…