جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ کا لاہور کے شہریوں کیلئے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کا اعلان

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گلاب دیوی ہسپتال کے قریب فیروز پور روڈپرریکارڈ مدت میں بننے والے انڈر پاس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تاڑر نے منصوبے کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انڈرپاس کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فل ہائٹ تھری لین انڈر پاس کھلنے

سے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سوارو ں کو آمد ورفت میں آسانی ہو گی۔شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تقریبا 6 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے- انہوںنے کہا کہ انڈر پاس کی تعمیر سے جہاں عام شہری مستفیدہوں گے وہاں 4 بڑے ہسپتال گلاب دیوی، چلڈرن، سوشل سیکورٹی اور جنرل ہسپتال کے ہزارو ں مریضوں کو بھی آسانی ہو گی۔ انڈر پاس سے ملحقہ آبادیوں کے لاکھوں مکین بھی بلاروک ٹوک آمد ورفت جاری رکھ سکیں گے۔ قصور کی طرف آنے جانے والے لاکھوں شہری بھی انڈرپاس سے مستفید ہوں گے-وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود، صوبائی وزراء مرادراس، میاں اسلم اقبال، اسد کھوکھر، اعجاز عالم، اراکین اسمبلی، تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنان، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر لاہورڈویژن،سیکرٹری اطلاعات،ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عبدالستار ایدھی انڈر پاس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈر پاس کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کیاگیا ہے جبکہ گلبرگ سے جیل روڈ(صدیق ٹریڈ سینٹر)فلائی اوور کے منصوبے کو معروف شاعر منیر نیازی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔عبدالستار ایدھی انڈر پاس کو مقررہ مدت سے دو ماہ قبل مکمل کیاگیا ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے اورگورننگ باڈی کے اراکین کووقت سے پہلے انڈر پاس مکمل کرنے پر مبارکباددیتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہپہلی مرتبہ افتتاحی تقریب انڈرپاس ہی میں منعقد کی ہے اور تقریب پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے بچائے ہیں۔پنجاب حکومت نے ہر منصوبے میں شفافیت کے ذریعے کروڑوں روپے کی بچت کی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کے شہریوں کیلئے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ 50ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ لاہور کے شہریوں کو بے پناہ سہولت فراہم کرے گا۔شاہدرہ موڑ پر ملٹی لیول داخلی و خارجی راستے کی تعمیرپر6 ارب50 کروڑروپے خرچ ہوں گے اورشاہدرہ چوک پر ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ایل ڈی اے نے لاہو رمیں2ارب 45 کروڑ روپے کے 4 بڑے پراجیکٹ مکمل کیے ہیں۔ لال شہباز قلندر انڈرپاس،باب لاہور، اہم سڑکوں پرٹریفک جام کے پوائنٹس کا خاتمہ اور مختلف مقامات پر شہریوں کے پیدل گزرنے کے لئے خصوصی پلوں کی تعمیرکے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔ لاہور میں 9ارب 16 کروڑ70 لاکھ روپے کی لاگت سے 3 بڑے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔چلڈرن ہسپتال کے قریب لاہور برج پر اضافی لین تعمیرکی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ 4ارب 90کروڑ روپے کی لاگت سے داتا گنج بخش فلائی اووربنایاجارہا ہے ۔2ارب 54کروڑ 80لاکھ روپے سے شاہکام چوک فلائی اوورکا منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔سگیاں روڈ کی تعمیر و توسیع پر3ارب 40 کروڑروپے لاگت آئے گی۔3ارب روپے کی لاگت سے مین بلیوارڈ گلبرگ تا والٹن روڈ ڈیفنس موڑسنگنل فری کوریڈوربنایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن پر انڈرپاس اور فلائی اوور کی تعمیرپر2ارب 90 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔سابق حکومت کے چھوڑے دیگر منصوبوں کی طرح اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کو بھی ہم نے فنڈنگ کر کے مکمل کیا – سابق حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کا سوچے بغیرمنصوبے بنائے جن پر اربوں ر وپے کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے ۔پبلک ٹرانسپورٹ کی سکیموں کو مکمل سٹڈی کرنے کے بعدبنایا

جانا چاہیے تھا۔اورنج لائن میٹرو ٹرین ، میٹروبس سسٹم اور فیڈرروٹ سسٹم کے 6 منصوبو ں پرتقریباًاربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے -انہوںنے کہا کہ ان منصوبوںسے حاصل ہونے والی آمدن نہایت کم ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ خیبرپختونخوامیںبلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ۔انشاء اللہ دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف اچھا پرفارم کرے گی۔ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن براہ راست ہوںگے،بل اسمبلی میں موجود ہے ۔عوامی نمائندوں کو

بااختیاربنائیںگے اورپنجاب میں بہتر پرفارم کریںگے۔ایک اورسوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے محکمے میں جتنا کام تین سال میں کیا ہے اتنا کام گزشتہ 70برس میں نہیں ہوا۔مراد راس نے ای ٹرانسفر،ای لیواورای پنشن جیسے انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں۔ 3برس میں 1500سکول اپ گریڈ کرچکے ہیںجبکہ رواں مالی برس8 ہزارمزید سکول

اپ گریڈ ہوںگے اور اگلے دوبرس میں مجموعی طورپر27ہزارسکولوں کو اپ گریڈکیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ماضی کی حکومت نے 5برس میں صرف 1500سکولوں کو اپ گریڈ کیا۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لاہور میںلاہور ٹیکنو پولس بنا رہے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے 790ایکڑ اراضی پر قائم ہونے والے اس تاریخی منصوبے کا بنیادی مقصد نئی نسل کوعالمی معیار کی ٹیکنالوجی اورریسرچ بیسڈتعلیم اورہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔لاہور ٹیکنو پولس کو

سپیشل ٹیکنالوجی زون ایکٹ کے تحت تمام مراعات حاصل ہوںگی اور10سال کے لیے ٹیکس کی چھوٹ بھی ملے گی۔انہوںنے کہا کہ ماضی کی حکومت نے نالج پارک پر 2ارب کا خرچہ کیا اورایک اینٹ نہیں لگائی۔نواز شریف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو آنا چاہے وہ آئے ،جو جانا چاہے جائے،قانون اپنا راستہ خود لے گا اورہر کام قانون کے مطابق ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہے ،کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سب ٹھیک ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر مزید آگے لے کر چلیںگے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں لوٹ مار کا بازار گرم تھا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈویلپمنٹ میں شفافیت کا کلچر دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کی زندگیوںمیں آسانیاںآرہی ہیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارخلوص نیت سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔صوبائی وزیرسکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ لاہور کے عوام کے حقیقی مسائل حل کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مشکور ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تاڑر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…