اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کا دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے وہ جلد پاکستان آنا چاہتے ہیں ،رانا تنویر حسین

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

شیخوپورہ (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ نواز شریف کا دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے وہ جلد پاکستان آنا چاہتے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کے بے بنیاد شوشے چھوڑے جا رہے ہیں نواز شریف محب وطن پاکستانی ہیں انکا دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور وہ دو سے تین ماہ تک پاکستان واپس آ سکتے ہیں انکی واپسی کے خوف سے

حکومتی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر نواز شریف کو کبھی اڈیالہ کبھی کوٹ لکھپت جیل میں بھیجنے کی بیانات دے رہے ہیں مگر اب جیل جانے کی باری عمران خان اور ان کے وزرا کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئر مین ضلع کونسل جہانزیب خان کی رہا ئشگاہ پر امیدوار پی پی 139 حاجی طارق محمود ڈوگر اور میڈیا کو آرڈنیٹر ندیم گورایہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اگر ڈیل کرتی تو جلا وطنی اور جیلوں میں نہ جانا پڑتا ، پیپلز پارٹی پنجاب میں عدم اعتماد لانا چاہتی ہے جسکا ابھی ن لیگ یا پی ڈی ایم اے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ لانگ مارچ اور نواز شریف کے پاکستان آنے سے قبل ہی حکومت ختم ہو جا ئیگی دریں اثنا چیئر مین پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین حاجی افضل ورک کے گھر بھی گئے اور ان سے ان کی اہلیہ کی وفات تعزیت کی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…