اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان انڈر 19 ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

دبئی(این این آئی)قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے یو اے ای انڈر19 کرکٹ ٹیم کو 21 رنز سے شکست دے کر اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ کپتان قاسم اکرم کو میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں یواے ای انڈر 19 کرکٹ ٹیم 220 رنز کے تعاقب میں مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز ہی بناسکی۔ یو اے ای انڈر 19 کے آیان افضل اور کائے اسمتھ38، 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قاسم اکرم نے 52 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ معاذ صداقت، محمد ذیشان اور مہران ممتاز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قاسم اکرم کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ کپتان نے پانچ چوکوں کی مدد سے 67 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسیب اللہ خان 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارت انڈر 19 کے خلاف میچ کی آخری گیند پر چوکا لگانے والے احمد خان نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔آیان افضل خان نے 3 جبکہ نیلانش کیسوانی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…