جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سال 2021ء ، شوبز سے وابستہ بہت سی نامور شخصیات ہم سے جد اہو گئیں

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سال 2021ء میں شوبز سے وابستہ بہت سی نامور شخصیات ہم سے جد اہو گئیں جبکہ شوبز سے وابستہ کئی لوگوں کو اپنے پیاروں کی جدائی کا غم بھی برداشت کرنا پڑا ۔رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں جس شخصیت کی موت نے پاکستانیوں کو سب سے زیادہ غمزدہ کیا ان میں کامیڈی کنگ عمر شریف سرفہرست ہیں۔عمر شریف 2اکتوبر 2021 کو66برس کی عمر میں

دارفانی سے کوچ کرگئے معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔پاکستان ٹی وی کے سینئر اداکار طلعت اقبال 24ستمبر 2021 کو علالت کے باعث امریکہ میں انتقال کرگئے تھے او ران کی وہیں پر تدفین کی گئی ۔سال 2021 میں پاکستانیوں سے بچھڑنے والی سینئر اور ہنس مکھ اداکارہ دردانہ بٹ بھی تھیں جو کہ12اگست کو 83 برس کی عمر میں کورونا وائرس کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں۔ماضی کی مقبول ترین اداکارہ سلطانہ ظفر15جولائی 2021 کو 66 برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کرگئی تھیں۔پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ یکم جولائی 2021 کو 71 برس کی عمر میں کینسر کے باعث طویل علالت کے بعد اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد دل کے عارضے کے باعث 27جون 2021 کو 95برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری کو سپر ہٹ فلمیں دینے والی سینئر اداکارہ طلعت صدیقی9 مئی 2021 کو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشہ کردار کے خالق فاروق قیصر14مئی 2021 کو عارضہ قلب کے باعث جہاں فانی سے رخصت ہو گئے ۔پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے کے باعث طویل علالت کے بعد 2اپریل 2021 کو انتقال کر گئے تھے۔پاکستان ٹیلی وژن کے نامورسینئر اداکار و صداکار سہیل اصغر14نومبر 2021 کو 65 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد دنیا سے کوچ کرگئے تھے۔ڈیڑھ سال قبل ان کی بڑی آنت کا آپریشن ہوا اس کے بعد وہ مکمل صحتیاب نہ ہوسکے تھے۔پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور میڈم نور جہاں کے شوہر اعجاز درانی طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں یکم مارچ 2021 کو جہان فانی سے انتقال کرگئے تھے۔عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے معروف ڈھولچی گونگا سائیں 19اپریل 2021 کو حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور کوک سٹوڈیو میں ڈرمر کے فرائض سرانجام دینے والے فرہاد ہمایوں دماغ کے کینسر کے باعث 8جون 2021 کو جواں سالی میں دنیا سے رخصت ہو گئے ۔پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر 25مارچ 2021 کو اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔کنول نصیر پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں۔نامور اداکاربشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 6مئی 2021 کو جہان فانی سے کوچ کر گئیں

۔نامورگلوکار استاد نزاکت علی خان5دسمبرکو اپنے پرستاروں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوئے ۔اسٹیج کے نامور مزاحیہ اداکار برجو25ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ٹی وی کی سینئر اداکارہ نائلہ جعفری17جولائی کو کینسر کے عارضے کے سبب انتقال کر گئیں ۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن کے شاگرد آصف جاوید20اپریل کو علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔مہدی حسن کے بڑے صاحبزاد ے معروف طبلہ نواز عارف مہدی حسن بھی رواںسال دنیا سے رخصت ہو گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…