جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

’’مجھے کیوں نکالا ‘‘ کا لندن سیکوئل آنے والا ہے ‘ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ’’ مجھے کیو ں نکالا ‘‘ کا لندن سیکوئل آنے والا ہے ، شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ مار کرنے میں تو سات سمندر پار بھی شہرت ہے اور ان کی آنے والی نسلیں بھی اسی

میراث کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں ، اپوزیشن 2023ء کے بعد بھی اسی تنخواہ پر کام کر ے گی ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ لیگی رہنمائوں کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر قوم ان کا فقید المثال استقبال کرے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ قوم ان کا استقبال نہیں کر ے گی بلکہ انہیں خود کوٹ لکھپت جیل چھوڑ کر آئے گی جسے یہ استقبال کا نام دے رہے ہیں ۔نواز شریف نے واپس آ کر جاتی امراء نہیں جانا بلکہ کوٹ لکھپت جیل جانا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں ’’ مجھے کیوں نکالا ‘‘ نے بڑی شہرت حاصل کی اور اب ’’ مجھے کیوں نکالا ‘‘ کا لندن سیکوئل آنے والا ہے اور یقینا لوگ اس سے بھی محظوظ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…