اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ملاقات سے قبل آن لائن دوست کا نام سرچ کرنے والی خاتون پر خوفناک انکشاف

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکا کی ایک ٹک ٹاکر اسٹار آن لائن دوست سے ملاقات کرنے سے قبل اس کا نام گوگل پر سرچ کرنے کے سبب اغوا کار کے ہتھے چڑھنے سے بچ گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ٹک ٹاک اسٹار شینا کے کارڈویل نے ڈیٹنگ ایپ پر ایک لڑکے کو دوست بنایا

اور اس سے ملاقات کا وقت بھی طے کرلیا لیکن نجانے شینا کے من میں کیا سمائی کہ انہوں نے اس دوست کا نام گوگل پر سرچ کیا اور یہی اقدام ان کی خوش قسمتی کا باعث بن گیا۔شینا نے ساتھی کا نام تو ظاہر نہیں کیا لیکن جب انہوں نے اس کا نام گوگل پر سرچ کیا تو اس کی جو تفصیلات سامنے آئیں وہ ان کا ہوش اڑادینے کے لیے کافی تھیں کیوں کہ موصوف خطرناک اغوا کار تھے اور اغوا کاری کے جرم میں گرفتار بھی ہوچکے تھے۔شینا نے بتایا کہ انہوں نے فورا ملاقات منسوخ کردی، اگر وہ گوگل پر سرچ نہیں کرتیں تو انہیں پتا ہی نہ چلتا کہ وہ جس شخص کے ساتھ ملنے جارہی ہیں وہ ایک خطرناک مجرم ہے۔ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ جب بھی کسی کو اپنا دوست بنائیں تو ملاقات سے قبل اس کا نام گوگل اور دیگر پلیٹ فارمز پر سرچ کرلیں۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…