جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

صوبائی دارلحکومت نے تمام کارخانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دکانوں پر کام کرنے والوں کو 5جنوری تک ویکسی نیشن کروانا لازمی قرار دے دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت لاہور میں جاری ویکسی نیشن مہم پر سول سیکرٹریٹ پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی دارلحکومت میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا 100فی صد ہدف حاصل کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا۔

فیصلہ کے مطابق شہر میں موجود تمام کارخانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دکانوں پر کام کرنے والوں کو 5جنوری 2022 تک ویکسی نیشن کروانا ہوگی۔ 5جنوری کے بعد اگر کہیں کوئی ویکسی نیشن کے بغیر کام کرتا پایا گیا تو وہ کارخانہ، شاپنگ مال اور دکان سیل ہوگی۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن مہم میں لاہور کے تمام ٹانز کی تحریک انصاف کی قیادت اور کمیونٹی کو شامل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صنعتکاروں، ایوان صنعت وتجارت اور تاجروں کو بھی مہم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں محکمہ صحت کی ٹیمیں متحرک ہیں،عوام کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسی نیشن کروائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں کے کھلنے پر وہاں بھی ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی ویکسی نیشن بھی لازم ہے۔ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل نہ کرنے والے ادارے کوبھی بند کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ جہاں ویکسی نیشن کی شرح کم ہے وہاں مہم کو مزید تیز کیا جائے۔ شاہدرہ، چونگی امرسدھو اور لاہور کے دیگر گنجان آباد علاقوں میں ویکسی نیشن مہم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی نے لاہور میں ویکسی نیشن کے ہدف کے حصول کی جو ذمہ داری دی ہے اسے پورا کروں گا۔محکمہ صحت کے حکام نے لاہور میں جاری ویکسی نیشن مہم پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی دارلحکومت میں ویکسی نیشن مہم کے تحت محکمہ صحت کی ٹیمیں لوگوں کو گھر گھر جاکر ویکسینیٹ کر رہی ہیں۔ سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل ملک، اے ڈی سی (جی)شاہد کاٹھیا،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے خالد شریف اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…