جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں،مومنٹم میں واپس آ رہا ہوں، عابد علی نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر بیٹر عابد علی نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ری ہیب شروع کردیا۔عابد علی نے ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ جاری پیغام میں کہا کہ شکر ہے اب میں مومنٹم میں واپس آ رہا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈاکٹرز کے ہدایات کے مطابق ری ہیب شروع کر دیا ہے۔ٹیسٹ اوپنر نے فیملی دوستوں اور فینز کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ضرور جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔انہوں نے مداحوں سے مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔کراچی کے نجی ہسپتال میں عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈالے گئے تھے۔رواں سال عابد علی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 15 اننگز میں 695 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…