اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

مری میں برفباری کے بعد ملکہ کوہسار میں سیاحوں کا رش لگ گیا،50 ہزار گاڑیاں داخل

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )برف کے سفید گالوں نے مری کے پہاڑوں کے حسن کو نکھارا تو ملکہ کوہسار میں سیاحوں کا رش لگ گیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق مری میں اس وقت 50ہزار گاڑیاں داخل ہوچکی ہیںجبکہ مری میں 4ہزار گاڑیوں کی پارکنگ سہولت موجود ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تحصیل انتظامیہ اورٹریفک پولیس سیاحوں کی مددکر رہی ہے۔ مری میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنےکے لیے اہلکار موجود ہیں۔مری دوران برفباری مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔حکام نے برفباری کا نظارہ کرنے والے سیاحوں کے لیے اہم ہدایات بھی جاری کر دیں ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دوران برفباری پھسلن کی وجہ سے ٹائر پر چین چڑھا کی ڈرائیو کریں۔ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔دوران برفباری ڈرائیور نگ کرتے ہوئے کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں۔ مری روڈ پر کھڑے ہو کر سیلفیاں نہ بنائیں۔مناسب جگہ پر اپنی گاڑی پارک کریں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو۔مری آنے سے پہلے اپنی گاڑی کو اچھی طرح چیک کر لیں۔ گاڑی کے فیول ٹینک کو فل رکھیں۔اپنے ساتھ گاڑی میں گرم لباس، خشک میوہ جات لازمی رکھیں۔مری پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریںسرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک مسائل پیش آنے کی صورت میں اس نمبر 0519269200پر رابطہ کریں۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…