گڑھی بخش(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے ملک کا دیوالیہ کردیا ہے، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی بنے گی۔گڑھی بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ ہرسال کی طرح پیپلزپارٹی نے کل جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے، آصف زرداری طبیعت خرابی کی وجہ سے جلسہ عام میں شرکت نہیں کریں گے، عوام کی طاقت کی مدد سے
آصف زرداری نے حکومت گرانے کی بات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ایسا وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو 2وقت کا کھانا نہیں مل رہا، وفاقی حکومت نے ملک کا دیوالیہ کردیا ہے، جنوری کے پہلے ہفتے میں سی ای سی کا اجلاس ہوگا، الیکشن کمیشن سے فروری مارچ میں بلدیاتی انتخابات کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی بنے گی۔