پیر دی ہٹی(این این آئی)رسم حنا میں فحش گانوں پر بیہودہ رقص پر پولیس کے چھاپے نے دلہے کو ساتھیوں سمیت بھاگنے پر مجبور کر دیا،پولیس نے تین خواتین ڈانسرز سمیت سات تماش بینوں کو گرفتار کر لیا ۔ بتایاگیا ہے کہ نواحی علاقہ راجووال کے مقامی شادی ہال میں وقاص نامی شخص کی رسم حنا میں ڈانسرز فحش گانوں پر بیہودہ
رقص کر رہی تھی جبکہ تماش بین رقاصائوں پر نوٹ نچھاور کر رہے تھے کہ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ چھاپے کا سنتے ہی دولہا درجنوں افراد سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے تین ڈانسرزارم،نیہا اور نیلم کو سات تماش بینوں ارسلان،عرفان،یاسر،مبشر،خیراپٹھان،عدنان اور عبدالغنی سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔