اسلام آباد(آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ سابق صدر اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد کی تحاریک سے
متعلق حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری بینظیر بھٹو کے برسی جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اسی لیے وہ کل کے گڑھی خدابخش کے جلسے میں شریک نہیں ہوں گے۔