اسلام آباد (این این آئی)سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ادارے کی کوئی 20 سال کی پالیسی نہیں ہوتی، ہم چاہتے ہیں کہ سچ سامنے آئے۔ایک انٹرویومیں محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو سمجھ آگئی ہے کہ عوام کا ووٹ کس طرف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سچ سامنے آئے ،حکومت چاہتی ہے کہ معاملے کو پیچیدہ بنایاجائے، ادارے کی کوئی 20 سال کی
پالیسی نہیں ہوتی ہے۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ جتنی تضحیک شیخ رشید اداروں کی کرتے ہیں اتنی کوئی نہیں کرتا، دراصل پی ٹی آئی قیادت کو سمجھ آگئی ہے کہ عوام کا ووٹ کس طرف ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے نہیں کہا عمران خان گھبرا کر عوام میں جا کر نواز شریف سے متعلق بیان دیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم کیسز لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے، رانا شمیم نے حلف نامے سے لاتعلقی کا اظہارنہیں کیا۔