جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کے پی حکومت کے لئے سفید ہاتھی بن گیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے لئے سفید ہاتھی بن گیا، دوسالوں کے دوران 4ارب 67 کروڑ سے زائد خسارے کا سامنا ہے، بی آر ٹی سے مطلوبہ اہداف حاصل نہ ہوسکے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور میں میگا بی آر ٹی منصوبہ جس کا وعدہ 6 ماہ میں تکمیل کا تھا تاہم 3 سال میں مکمل ہوا، پلازے اورکمرشل سرگرمیاں تاحال شروع نہ ہوسکیں۔

بی آرٹی کی ابتداء سے اب تک 10 لاکھ زو کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں ، اگست 2020 سے اب تک 6 کروڑ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔بی آر ٹی بسوں میں 30 نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا ،اپنی نوعیت کے پہلے زو بائیسیکل شیئرنگ سسٹم کا اجرا کیا گیا جس کے تحت 360 جدید زو سائیکلیں اور شہر کے مختلف مقامات پر 32 ڈاکنگ اسٹیشن قائم کئے گئے۔بی آر ٹی پر کام اکتوبر2017 میں شروع ہوا تھا، اس وقت یہ اعلان کیا گیا تھا کہ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوگا تاہم ہر چند ماہ بعد اس کی تکمیل کی تاریخ بدلتی رہی، منصوبے سے مطلوبہ مقاصد اور اہداف بھی حاصل نہ ہوسکے۔ حکومت نے یومیہ تین لاکھ سے زائد مسافروں کا ہدف مقرر کیا لیکن موجود ہ وقت میں یہ تعداد صرف ڈھائی لاکھ تک ہی پہنچ سکی۔حکام کے مطابق بی آر ٹی کے آغاز سے قبل شہر میں خواتین کی سفری شرح 2 فیصد سے کم تھی جو بی آر ٹی کے آغاز سے 20 فیصد سے بھی بڑھ گئی، بس ریپڈ ٹرانزٹ کو گزشتہ مالی سال کے دوران ایک ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جبکہ رواں مالی سال 2ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے، بی آر ٹی کے سال 2020 میں دس ماہ کے دوران ایک ارب 92 کروڑ سے زائد اخراجات ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…