جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب کے کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش ،سردی کی شدت میں اضافہ،مزید بارشوں کی پیشگوئی

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)پنجاب کے کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ گیا، صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ہلکی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ اسموگ اور دھند بھی قدرے چھٹ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وہاڑی

، لودھراں،جھنگ، فورٹ عباس، عارف ،لودھراں، کبیر والا، گوجرہ، جہانیاں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافے ہونے کے ساتھ کئی دنوں سے دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں آیا ہوا مطلع قدرے صاف ہو گیا ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کئی مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہوئی ۔وادی کوئٹہ سمیت شمال مغرنبی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے خشک موسم کا خاتمہ کردیا ۔ زیارت، قلعہ سیف اللہ اور گرد و نواح کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقے مغرب سے داخل ہونے والے بارشوں کے سسٹم کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ،خطہ پوٹھوہار، وسطی و جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…