اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک نے نئی دلچسپ ویڈیو میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ شوہر شادی کے 11 سال گزرنے کے بعد بیویوں کو کیسے جگاتے ہیں۔شعیب اور ثانیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔شعیب ملک نے اس ویڈیو میں اپنے مداحوں کو یہ موازنا کرکے دکھایا ہے کہ ایک شوہر اپنی بیوی کو شادی کے11 دن بعد صبح کیسے جگاتا ہے اور پھر شادی کے 11 سال بعد کیسے جگاتا ہے۔