اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برفانی تیندووں کی رواں برس بنائی گئی مزید ویڈیوز مجھے بھجوائی گئی ہیں۔ انکے قدرتی مسکن میں انکی حفاظت کے حوالے سے میری حکومت کی کڑی پالیسی کے باعث ان کی تعداد بڑھ رہی ہے، ماشاء اللہ۔انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی یاد ہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام پر موجود برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔وزیراعظم نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام پر موجود برفانی چیتے کی ایک نایاب فوٹیج۔ شیئر کردہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برفانی چیتا بول رہا ہے اور چہل پہل کر رہا ہے۔