فاروق ستارنے میرا نمبر نوٹی گرل کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے، حریم شاہ نے پہلی ملاقات بارے بھی بتا دیا

26  دسمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی) پاکستان کی مقبول اور متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہاہے کہ فاروق ستار سے ان کی ملاقات کب، کیسے اور کہاں ہوئی اور فاروق ستار نے ان کا نمبر اپنے موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔ایک یوٹیوب چینل انٹرویومیں جب حریم شاہ سے فاروق ستار سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فاروق ستار جھوٹے انسان ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ حریم کو میں جانتا نہیں ہوں حالانکہ ہم دونوں پہلے سے دوست ہیں اور ہمارا فون پر بھی رابطہ ہے اور اس بات کو قبول کرنا کوئی معیوب بات نہیں تھی۔حریم شاہ نے فاروق ستار سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات اسلام آباد کے سرینا ہوٹل کی لفٹ میں ہوئی تھی۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ انہیں ڈھابے کے کھانے بہت پسند ہیں اور پھر ہم دونوں ڈھابے کا کھانا کھانے گئے تھے جس کا بل بھی فاروق ستار صاحب نے ہی دیا تھا۔ اس کے علاوہ ہم دونوں نے اپنے نمبرز کا تبادلہ بھی لفٹ میں ہی کیا تھا۔حریم شاہ نے بتایا کہ اس کے بعد چھ سات ماہ تک ہمارا فون پر رابطہ رہا تھا۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ جب بھی کراچی آئیں گی میری مہمان ہوں گی۔ جب میں کراچی آئی اس وقت ایک نجی ہوٹل میں ٹھہری تھی اور وہاں فاروق ستار خود چل کر میرے پاس آئے تھے ہماری گپ شپ ہوئی اور آدھا ایک گھنٹہ ہماری ملاقات رہی تھی۔حریم شاہ نے کہا کہ اب فاروق ستار جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہماری ملاقات ہوٹل میں نہیں ہوئی تھی بلکہ میرے آفس میں ہوئی تھی اور میں حریم کو پہلے سے نہیں جانتا تھا۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ وہ اور فاروق ستار دوست تھے۔ انہوں نے میرا نمبر اپنے موبائل میں نوٹی گرل کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں بہت شرارتی ہوں اوروں کے ساتھ جو کیا ہے میرے ساتھ نہ کرنا۔

جس پر میں نے کہا آپ بے فکر رہیں آپ کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا۔جب میزبان نے حریم شاہ سے ان کی اور فاروق ستار کی عمر کے درمیان فرق کے بارے میں بات کی تو حریم نے کہا میں اور فاروق ستار دوست ہیں اور دوستی تو کسی بھی عمر کے شخص کے ساتھ ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…