پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے عوام نے مہنگائی کا غصہ بلدیاتی انتخابات میں نکالا، جسٹس (ر) وجیہ الدین

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی پاکستان قومی اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ کے پی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا سہرا مہنگائی کو جاتا ہے۔ خیبر پختون کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی (ف) کی فتح بظاہر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی فتح نظر آرہی ہے۔

لیکن ملک کے معاشی حالات کے تناظر میں پی ٹی آئی کی اپنے گڑھ میں ناکامی کی سادی سی وجہ مہنگائی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ لوگوں کے دلوں اور دماغوں کو جانے والا راستہ پیٹ سے ہوکر جاتا ہے۔ جبکہ مہنگائی اور بدترین معاشی حالات نے عام آدمی کی دو وقت کی روٹی بھی اجیرن بنا دی ہے۔ تیسری دنیا کے ممالک میں حکومتوں کا یہی وطیرہ ہے کہ وہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بڑھا کر، قرضے چڑھا کر غربت اور بھوک کو پروان چڑھاتی ہیں۔ ہمارے ملک میں بھی اب تک آنے جانے والی حکومتیں اپنے اپنے ادوار میں انٹرنیشنل ایجنڈے پر چلتی رہی ہیں۔ یہی کچھ عمران حکومت کر رہی ہے۔ اس کے منطقی نتیجے میں پاکستان کے مظلوم عوام پر اتنا بوجھ ڈال دیا گیا جسے اٹھانے کی وہ سکت نہیں رکھتے۔ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ برآمدات و درآمدات میں ہم آہنگی لانے کے لئے سمندر پار پاکستانیوں کی جمع پونجی جھونک دی گئی تب بھی کمر توڑ خسارے کا کیا بنتا ہے۔ معیشت مفلوج اور عوام نان شبینہ سے بھی محروم ہیں، لہٰذا انتخابات میں اور کیا ہوتا؟

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…