اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

بانی پاکستان قائد اعظم کے یوم پیدائش پر گوگل ڈوڈل جاری نہ کر سکا ، گوگل نے آج تک بابائے قوم اورعلامہ محمد اقبال کا ڈوڈل جاری نہیں کیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )انٹرنیٹ کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل ہر اہم موقع پر ڈوڈل جاری کرکے جہاں شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، وہیں گوگل اہم دنوں پر بھی خصوصی ڈوڈل جاری کرکے عوام کی خوشیوں کو دوبالا کرتا ہے۔تاہم ڈوڈل نے بانی پاکستان کے 146 ویں یوم پیدائش پر بھی ان کا ڈوڈل جاری نہیں کیا۔حیران کن بات یہ ہے کہ گوگل نے آج

تک بابائے قوم کا ڈوڈل جاری نہیں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل پاکستان کے لیے گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ڈوڈل جاری کرتا آرہا ہے اور گوگل نے ایک روز قبل ہی لیجنڈری اداکار معین اختر کی سالگرہ کے موقع پر ان کا ڈوڈل جاری کیا تھا۔تاہم گوگل نے آج تک بانی پاکستان کا ڈوڈل جاری نہیں کیا اور نہ ہی گوگل نے آج تک علامہ اقبال کا ڈوڈل جاری کیا ہے۔گوگل نے پاکستان کے لیے 2010 سے ڈوڈل جاری کرنا شروع کیے تھے اور پہلی بار یکم مئی 2010 کو یوم مزدور پر گوگل نے پاکستان میں ڈوڈل جاری کیا تھا۔گوگل کے ڈوڈل ریکارڈ کے مطابق 2010 سے لے کر اب تک پاکستان میں صرف 72 ڈوڈل جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں عبدالستار ایدھی، استاد نصرت فتح علی خان، مہدی حسین، اقبال بانو، نازیہ حسن، نور جہاں، کرکٹر محمد حنیف، وحید مراد، سعادت حسن منٹو، معین اختر، فاطمہ ثریا بجیا اور وحید مراد سمیت دیگر شخصیات کے ڈوڈل شامل ہیں۔گوگل نے دیگر اہم سیاستدانوں کے ڈوڈل بھی جاری

نہیں کیے، یہاں تک ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کا ڈوڈل بھی جاری نہیں کیا۔گوگل نے جہاں ایک دہائی میں پاکستانی شخصیات، قومی دنوں، فیسٹیولز اور دیگر مواقع پر محض 72 ڈوڈل جاری کیے ہیں، وہیں اس نے پڑوسی ملک بھارت کے لیے 270 ڈوڈل جاری کیے۔گوگل ماضی میں بھارت کے موہن داس کرم چند گاندھی کا ڈوڈل بھی جاری

کر چکا ہے، جب کہ وہاں کے دیگر اہم سیاستدانوں کے لیے بھی خاکے جاری کیے جا چکے ہیں۔گوگل نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا کے ممالک کے لیے وہاں کے دنوں کی مناسبت سے ڈوڈل جاری کرتا ہے۔ڈوڈل کے ذریعے گوگل ہر ملک کی اہم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔گوگل نے ڈوڈل جاری کرنے کا آغاز 2 دہائیاں قبل شروع کیا تھا اور خود گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اسے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن اور انٹرنیٹ کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔یوٹیوب اور جی میل بھی گوگل کا ہی حصہ ہیں، علاوہ ازیں کئی دیگر انٹرنیٹ منصوبے بھی گوگل کا حصہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…