جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عثمان بزدار کی سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی سربراہی میں قائم 5کمپنیوں کی بھرپورتعریف

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عثمان بزدار کی سابق وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں قائم کمپنیوں میں سے 5 کی تعریف، 2018 میں 56کمپنیوں کے قیام کے فوری بعد اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان نے ان کمپنیوں کیخلاف کیس شروع کردیا تھا ۔ روزنامہ جنگ میں قاسم عباسی کی شائع خبر کے مطابق  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سابقہ ​​پنجاب حکومت میں اس

وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں قائم 56 میں سے 5 بڑی کمپنیوں کی غیر معمولی کارکردگی پر تعریف کی ہے۔ 2018 میں جب یہ کمپنیاں قائم ہوئی تھیں اس کے فوری بعد اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ان 56 کمپنیوں کے خلاف کیس شروع کردیا تھا جیسا کہ ان کے مطابق ان کمپنیوں کے سربراہان اور دیگر ملازمین کو بلا جواز تنخواہوں پر رکھا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے نیب کو پنجاب میں ان کمپنیوں میں ہونے والی تقرریوں کی جامع رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔2019 میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے بھی ریمارکس دئیے تھے کہ ان 56 کمپنیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ تاہم وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 22 دسمبر کو پنجاب کی ان 56 کمپنیوں میں سے 5 بڑی کمپنیوں کو غیر معمولی کارکردگی پر تعریفی خط جاری کیا۔ ان کمپنیوں میں سے ہر ایک کو بھیجے گئے خط میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آپ کے ادارے کے معائنے کرتے ہوئے

اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نےمذکورہ ادارے کی کارکردگی کو ʼغیر معمولی قرار دیا۔ خط میں وزیراعلیٰ نے ان پانچ کمپنیوں میں سے ہر ایک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کمپنیوں کی جانب سے حکومت پنجاب کے لیے بہترین کارکردگی اور ڈیلیور کرنے کی کوشش جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جن پانچ کمپنیوں کو سراہا گیا ان میں انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی، پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ، پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی اور قائداعظم سولر پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…