مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے انڈونیشیاکے دارالحکومت جکارتہ کے دورے کے دوران انڈونیشیا کے سرکاری حکام کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر لانے کے لیے حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ اگرچہ بلنکن نے کیس کو اعلی سطح پر اٹھایا، لیکن وہ اس معاملے میں فوری پیش رفت کی
توقع نہیں رکھتے۔ انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم ملک ہے اور اس کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کی طرف پیش رفت دیگر اسلامی ممالک کو بھی ایسا ہی قدم اٹھانے پر مجبور کر سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ ابراہمی معاہدوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے جو سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے دوران کچھ عرب ممالک کے ساتھ طے پائے تھے۔