جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

لوگ بلا توڑ کر آگ جلا رہے ہیں،تباہی لانے والے بتائیں کس فارمولے کے تحت الیکشن جیتیں گے، عظمیٰ بخاری

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سپریم کمیٹی بنا دی ہے لیکن انہیں یہ سمجھ نہیں آرہا کہ جس کے گھر میں گیس نہیں وہ آپ کو ووٹ ڈالنے کیوں آئے گا ،جس کا آٹا چینی آپ چوری کر چکے وہ بھی آپ کو ووٹ نہیں ڈالے گا،وزراء اور مشیر اس گمان میں ہیں کہ

عمران خان نے نوٹس لے لیا کہ وہ خود نگرانی کریں گے او ریہ جیت جائیںگے ،الیکشن کمیشن بتا چکا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکتے ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تباہی پھیلانے والے حکمران بتائیں وہ کون سا فارمولا تیار کریں گے کہ عوام انہیں ووٹ دیں ،آج لوگ بلا توڑ کر آگ جلا رہے ہیں،حکومتی ترجمان نے بدزبانی کی قسط نمبر 2 پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لوگوںکو جنید صفدر کے ہینڈسم ہونے پر بھی اعتراض ہے ،ہم بھی توانہیں یہ کہتے تھے کہ سمجھ جانا چاہیے کہ ہینڈ سم ہونے سے نہیں پرفارم کرنے سے کچھ ہوتا ہے ،عمران خان کتنا نالائق ہے پوری قوم جانتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن سے معلومات مانگی تھی کہ وزیر اعلی کے اثاثوں کی تفصیلات دیںلیکن ابھی تک جواب نہیں دیا گیا ،ترجمان حکومت پنجاب تو کہہ رہے تھے کہ جلد تفصیلات دی جائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ ایک چوہان بھائی بھی ہوا کرتے تھے جو گاجروں کا چورن بیچتے تھے ،ابھی تو ہم رشوت،ٹرانسفر کا نہیں صرف اثاثوں کا پوچھ رہے ہیں ہمیںعثمان بزدار کی معصومیت کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جس کو کہیں گے وہی وزیراعظم کا امیدوار ہوگا، اگر پارٹی کا فیصلہ ہوا تومریم نواز بھی وزیر اعظم کی امیدوار ہو سکتی ہیں،آج ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ آئندہ ہم حکومت ،ہر سیاسی جماعت کو یہ حق ہے کہ اپنا وزیر اعظم بنائے ،پیپلز پارٹی بیشک خیمہ لگائے جو مرضی کرے لیکن پیسے کی آمدو رفت نہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…