اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نیٹو اتحاد یوکرائن سے دوررہنے کی ضمانت دے، امریکیوں کو کیسا لگے گا اگر ہم کینیڈا کے قریب یا میکسیکو میں اپنے میزائل نصب کر دیں؟روسی صدر کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی یوکرائن تک توسیع روکنے اور وہاں عسکری ساز و سامان کی موجودگی کے تناظر میں روس کو سکیورٹی ضمانتیں دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی سالانہ نیوزکانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ اگلے ماہ سے جنیوا میں شروع ہونے والے

مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ماسکو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سے فوری اور ٹھوس اقدامات کی توقع کرتا ہے۔پوٹن نے کہاکہ ہم نے دو ٹوک انداز سے انہیں بتا دیا ہے کہ نیٹو کی مشرق کی جانب کسی بھی طرح کی پیش قدمی روس کے لیے ناقابل قبول ہو گی۔پوٹن نے کہاکہ کیا وہ ہم ہیں، جو امریکی سرحدوں کے قریب میزائل نصب کر رہے ہیں؟ نہیں وہ امریکا ہے، جو ہمارے گھر کی طرف اپنے میزائلوں کے ہم راہ پہنچا ہے۔ وہ پہلے ہی ہمارے گھر کے دروازے تک پہنچ چکے ہیں۔ کیا یہ غلط مطالبہ ہے کہ ہمارے گھر کے قریب کوئی جارحانہ نظام نہ لگایا جائے؟جب نیوز کانفرنس کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود ضمانت دیتے ہیں کہ وہ یوکرائن پر حملہ نہیں کریں گے، تو اس پر پوٹن نے جذباتی انداز میں کہاکہ ضمانت آپ کو دینی ہے اور دینی بھی فوری ہے، اسی وقت۔ یہ نہیں ہو گا کہ آپ بے سود بات چیت دہائیوں تک جاری رکھیں گے۔پوٹن نے مزید کہاکہ امریکیوں کو کیسا لگے گا اگر ہم کینیڈا کے قریب یا میکسیکو میں اپنے میزائل نصب کر دیں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…