سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے گاؤں میں ماں کو دو بیٹوں سمیت قتل کرنے پر درج تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کوسزائے موت اور 15لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاؤں للیانی میں منظور حسین نے چھ سال قبل 2015 میں گھریلو رنجش پر
اپنی بھابھی اور دوبھتیجیوں کو ٹوکے اور کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جس پر تھانہ کوٹ مومن میں درج تہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کوٹ مومن نوید اختر نے جرم ثابت ہونے پر ملزم منظور حسین کو سزائے موت اور 15لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا جس میں عدم ادائیگی جرمانہ ملزم کو قید سخت کی سزا بھگتنا ہوگی ۔