اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاک کچن کھانے ڈیلیور کرے گا، صارفین کو منافع میں حصہ ملے گا

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی )سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹک ٹاک اب صارفین کو اپنی سائٹ پر مشہور ہونے والے کھانے بھی ڈیلیور کرے گی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور سائٹ ٹک ٹاک اب صرف کھانوں کی عالمی شہرت یافتہ ایپ ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس اور گرب ہب کے

ساتھ اشراک کر رہی ہے جس کے بعد اپنی سائٹ پر قبول عام کی سند حاصل کرنے والے کھانوں کی ڈیلیوری کی جائے گی۔ ٹک ٹاک کچن کا مینیو ایپ کی مقبول ڈشز پر مبنی ہوگا۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ مینیو میں فیٹا پاستا بھی شامل ہے جس کو گوگل نے 2021 کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ڈش قرار دیا تھا۔اخبار کے مطابق ابتدائی طور پر مینیو میں پاستا، چپس، سمیش برگرز اور کارن ربز شامل ہوں گے۔ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس کے شریک بانی نے بلوم برگ کو اس حوالے سے بتایا ہے کہ مینیو میں ہر تین ماہ بعد تبدیلی کی جائے گی۔ٹک ٹاک نے اس حوالے سے واضح کیا کہ منافع میں سے کچھ رقم ان افراد کو بھی دی جائے گی جن کے کھانوں کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر مقبول ہوئی ہوں لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ منافع کس شرح سے دیا جائے گا۔میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر ٹک ٹاک کچن کو 300 مقامات پر لانچ کیا جائے گا جو مارچ میں ڈشز کی ڈیلیوری کا آغاز کریں گے۔آئندہ سال کے اختتام تک ٹک ٹاک کچن کے ایک ہزار سے زائد ریسٹورنٹس کھولنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…