لاہور (آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مایہ ناز سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کردیا۔ 47 سالہ رکی پونٹنگ سال کے آخر میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ دونوں میں نمبر ون ہونے کا ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں، انہوں نے 2005ئ� میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ اب 16برس بعد بابراعظم نے رکی پونٹنگ کا یہ ریکارڈ برابر کردیا، رواں برس بابراعظم کی آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بادشاہت برقرار ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی، ٹی ٹونٹی رینکنگ میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر 805 پوائنٹس کے ہمراہ ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ دوسری جانب بابراعظم اپریل 2021ئ� سے ویرات کوہلی کی جگہ 873 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے میں بھی ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔