اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے قبل ای وی ایم کا تجربہ تاخیر کا امکان ہونے کا خدشہ پیداہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تجربے کیلئے50 ووٹنگ مشینوں کے خط کا تاحال جواب نہیںملا، الیکشن کمیشن نے 17 دسمبر کو تجربے کیلئے 50 مشینیں مانگی
تھیں ،مشینوں میں ووٹنگ، گنتی اور دوبارہ گنتی کی خصوصیات کی ڈیمانڈ کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے میئر اسلام آباد کا الیکشن کرانے کیلئے 3900 مشینیں مانگ رکھی ہیں،الیکشن کمیشن انتخابات میں استعمال سے پہلے مشین کا تجربہ کرنا چاہتا ہے۔قانون کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 مئی سے پہلے کرانا لازمی ہیں۔