اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

گیس بحران سنگین ہو گیا، ایل پی جی کی 210سے 220روپے فی کلو کردی گئی

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

جڑانوالہ (آن لائن)جڑانوالہ سمیت صوبہ بھر میں گیس بحران سنگین ہو گیا، طلب اور رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے زیادہ تر شہروں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ جڑانوالہ میں ایل پی جی کی 210سے 220روپے فی کلو کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے

موسم سرما میں کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن صورتحال اس کے برعکس نظر آ رہی ہے گیس بحران کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جس کو قابو کرنا سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بس سے باہر ہوگیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق کی جانب سے ایس این جی پی ایل کو قدرتی گیس تک محدود کر دیا گیا ہے تاہم صارفین کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے قدرتی گیس پر سسٹم کو چلانا نا ممکن ہو رہا ہے، صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے والی ٹیموں کی جانب سے بھی مین پائپ لائنوں میں پریشر نہ ہونے کی رپورٹس جمع کروائی جا رہی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ29 دسمبر تک بحران رہے گا جس کے بعد سپلائی میں بہتری آئیگی اور صنعت کو گیس بحال کی جائیگی تاہم11 جنوری کے بعد ایک بار پھر گیس بحران شدت اختیار کر جائیگا۔علاوہ ازیں ایل پی جی کی میں منافع خوروں نے اضافہ کردیا فیصل آبادشہر اور گردونواح میں ایل پی جی کی 210سے 220روپے فی کلو کردی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…